ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کردی گئیں اور ایڈیشنل رجسٹرار عامر رانا کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں رجسٹرار کی تعیناتی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب ایڈیشنل رجسٹرار عامر رانا کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
یادرہےکچھ روز پہلے ہی چوہدری عبدالرزاق کو سپریم کورٹ کا رجسٹرار مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل رجسٹرار سپریم کورٹ کے عہدے پر سینئر سی ایس پی افسر کو ہی تعینات کیاجاتا تھا۔