ایشیاء کپ: سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 وکٹ سے ہرادیا

Sep 15, 2023 | 00:24 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:ایشیاء کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کے 252رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 2 وکٹ سے شکست دیدی ہے۔ سری لنکا اور بھارت کا فائنل اتوار کو ہوگا۔ میچ کے دوران بار بار بارش کی وجہ سے میچ کو 42 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں7  وکٹوں پر 252 رنزبنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت ہدف بھی 252رنزتھا۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، شکست کے بعد گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔سری لنکا نے پاکستان کا 252 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، کوشل مینڈس 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں7  وکٹوں پر 252 رنز بنائے، محمد رضوان 86 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، عبداللہ شفیق نے  52 اور افتخار احمد نے 47 رنز اسکور کیے۔

ایشیاء کپ سپر4 کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر بارش کی انٹری ہوگئی تھی۔جس کے بعد گراؤنڈ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ پاکستان نے 27.4 اوورز میں 130 رنز اسکور کیے ہیں اور ان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔اس سے قبل بارش کی وجہ سے میچ کو 45 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔  

ایشیا کپ کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی، گرین شرٹس کی 130کے مجموعی اسکور پرآدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ 

عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے پاکستانی اننگز کا آغاز کیا تاہم فخر ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور 4 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ کپتان بابر اعظم کی گری۔ جو 33 گیندوں پر 29 رنز بنا کر اسٹمپ ہوگئے۔عبداللہ شفیق 52 کے اسکور پر فیلڈر کو کیچ پکڑا بیٹھے۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستان کی جانب سے شاندار ففٹی اسکور کی تھی۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ محمد حارث کی صورت میں گری جو صرف 3 رنز بناکر کیچ دےبیٹھے۔پاکستان کی پانچویں وکٹ محمد نواز کی گری جو 12 اسکور کرکے بولڈ ہوگئے۔پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے بلے باز افتخار احمد نے جنہوں ںے 40 گیندوں پر 47 رنزنبائے اور کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کے ساتویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاداب خان تھے جو 3 رنز اسکور کرکے کیپر کو کیچ پکڑوا بیٹھے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بارش کی وجہ سے 45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے ٹاس ہونا تھا لیکن کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، تاہم بارش رکنے کے بعدساڑھے 4 بجے  ٹاس ہوا جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم  نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان گزشتہ شب کیا تھاجس میں  5 تبدیلیاں سامنے آئی تھیں۔

محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جبکہ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف ٹیم میں شامل نہیں تھے۔

تاہم ٹاس کے موقع پرکپتان بابر اعظم نے کہا کہ سعود شکیل اور امام الحق پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ان کی جگہ فخرزمان اور عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سعود شکیل کو بخار اور امام الحق کمر میں تکلیف کی وجہ سےآج کا میچ نہیں کھیل رہے۔سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان،افتخار احمد، محمد حارث، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔

مزیدخبریں