7 دنوں میں ایک ارب یونٹ  بجلی کی ریکوری کرلی،راشدلنگڑیال

7 دنوں میں ایک ارب یونٹ  بجلی کی ریکوری کرلی،راشدلنگڑیال

ایک نیوز:سیکرٹری پاور ڈویژن  راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ 7دنوں میں ایک ارب یونٹ بجلی کی ریکوری کی گئی اور951 بجلی چوروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن  راشد لنگڑیال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن  کامیابی سے جاری ہے،7 دنوں میں ایک ارب یونٹ  بجلی کی ریکوری کرلی گئی۔

سیکرٹری پاور ڈویژن نے مزید کہا کہ 7 ستمبر سے 14 ستمبر تک بجلی چوروں کے خلاف 4 ہزار 241 مقدمات درج ہوئے،7 روز میں 951 بجلی چور گرفتار کیے گئے،اب تک 49 کروڑ  روپے کی چوری پکڑی گئی۔