ایک نیوز : باپ کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے 15 سالہ نوجوان کی تھانہ سٹی دیپالپور میں فائرنگ، ایک شخٗص موقع پر جاں بحق، ملزم کا ساتھی فرار ، اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دیپالپور تھانہ سٹی کی انتظار میں بیٹھا شخص دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا ۔
مبینہ ملزم 15سالہ علی احمد بھٹی نے اپنے ساتھی کے ہمراہ مخالفین پر تھانے کے اندر فائرنگ کردی جس سے محبوب عالم نامی ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی بتایا جاتا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ ملزم کو پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ ملزم کے والد کو کچھ عرصہ قبل مقتول کے ورثاء نے قتل کیا تھا ۔
مقتول محبوب عالم منڈی احمد آباد کلیر کلاں کا رہائشی تھا پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ڈی ایس پی دیپالپور بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا پولیس نےملزم کے فرار ساتھی کی تلاش شروع کر دی جبکہ علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔