بھارت کامقبوضہ کشمیر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن

ایک نیوز:  ایک اور فالس فلیگ آپریشن،مقبوضہ کشمیر کے شہر اننت ناگ میں ایک مبینہ انکاؤنٹر میں بھارتی فوج کا ایک کرنل، ایک میجر اور ایک ڈی ایس پی ہلاک ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھی بھارت کے ماضی کے فالس فلیگ آپریشنز کی طرز پر کیے جانے کی اطلاعات ہیں،ایسے جھوٹے آپریشنز کی جانب گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال نے بھی اشارہ دیا تھا کہ کیسے مودی حکومت ان کی منصوبہ بندی کرتی ہے، واقعہ 2002 کے گجرات واقعے اور 2019 کے پلوامہ حملے جیسے واقعات کی بھی نشاندہی کرتا ہےجن کو انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

یہ واقعہ بھی بھارتی عوام کو دھوکہ دینے کی ایک ناکام کوشش معلوم ہو رہی ہے جو جعلی انکاؤنٹر سے شروع ہو کر اپنے ہی فوجیوں کی ہلاکت پر انجام پذیر ہوا،بھارت میں پاکستانی فوج پر جوابی حملے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد صرف عوامی حمایت اور ووٹ حاصل کرنا ہے،ساتھ ہی منی پور اور ہریانہ میں بھی عیسائیوں اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے حالیہ واقعات کو نسلی زاویہ دے کر بی جے پی انتخابی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اس وقت ایک متضاد بیانہ پیش کر رہا ہے، کیونکہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ وادی میں معمول کے حالات کے دعووں کی صریحا نفی کر رہا ہے۔