سندھ ہائیکورٹ نےحریم شاہ کےشوہر کی بازیابی کی درخواست نمٹادی

سندھ ہائیکورٹ نےحریم شاہ کےشوہر کی بازیابی کی درخواست نمٹادی
کیپشن: سندھ ہائیکورٹ نےحریم شاہ کےشوہر کی بازیابی کی درخواست نمٹادی

ایک نیوز: سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہربلال شاہ کے واپس گھر پہنچنے پر مبینہ گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال کی مبینہ گمشدگی سے متعلق سماعت ہوئی، اس دوران سید بلال شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ بلال شاہ نے بیان دیا کہ کچھ لوگ میری نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار چاہیں تو اس حوالے سے قانونی راستہ اختیار کرسکتے ہیں، لاپتہ شہری گھر واپس آگیا ہے درخواست کا مقصد پورا ہوچکا ہے۔

عدالت نے حریم شاہ کے شوہر کی بازیابی کی درخواست نمٹادی، جو بلال شاہ کی والدہ جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بلال شاہ 26 اگست سے ڈیفنس تھانے کی حدود سے لاپتہ ہوگئے تھے۔