سیاسی ہلچل ، آصف زرداری کےلاہور میں ڈیرے،بڑےفیصلے

سیاسی ہلچل ، آصف زرداری کےلاہور میں ڈیرے،بڑےفیصلے
کیپشن: سیاسی ہلچل ، آصف زرداری کےلاہور میں ڈیرے،بڑےفیصلے

ایک نیوز: صدرعارف علوی کے خط کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ٹیم سے رابطہ کرکےسیاسی صورتحال پر تجاویزمانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق صدرعارف علوی کے خط نے ہلچل مچادی ، سیاسی صورتحال کے پیش نظرسابق صدر آصف زرداری نےلاہورمیں ڈیرے ڈال لیے۔سابق صدرآصف زرداری نے لاہور پہنچتے ہی پارٹی رہنماؤں سے رابطے کئے ، جس میں صدر کے خط، الیکشن کمیشن کے جواب اور دیگرامور پر گفتگو کی۔

آصف زرداری نے قانونی ٹیم سے رابطے میں متوقع آپشنز پر بھی غور کیا اور ساتھ ہی سیاسی صورتحال پررہنماؤں سےبھی تجاویزمانگ لی ہیں۔

خیال رہے پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی آج ہوگا، سی ای سی کو الیکشن کمیشن سے ملاقات پر بریفنگ دی جائے گی اور ن لیگ کی پی پی مخالف بیان بازی اور حلقہ بندیوں کے باعث الیکشن میں ممکنہ تاخیر کا معاملہ زیر غور آئے گا۔