پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف 23 ہزار مقدمات درج، 14 ہزار سےزائد ملزمان گرفتار

Sep 14, 2023 | 11:43 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 23 ہزار مقدمات درج ہونے کے ساتھ 14 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کر دی گئی ہے، اب تک بجلی چوروں کے خلاف 23 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جب کہ 14 ہزار 985 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں 1225 مقدمات درج اور 32 بجلی چوروں کو گرفتار کیا ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ لاہور میں 236 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نجی و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں۔

ڈاکٹر عثمان انوار کا کہنا تھا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

مزیدخبریں