ریلویز پولیس کی کارروائی،مسافروں کو لوٹنےوالا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

ریلویز پولیس کی کارروائی،مسافروں کو لوٹنےوالا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
کیپشن: ریلویز پولیس کی کارروائی،مسافروں کو لوٹنےوالا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

ایک نیوز: ریلویز پولیس لاہور ڈویژن نےکارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو لوٹنے والے ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم علی رضا چند روز قبل مسافرکا کوٹ رادھا کشن اسٹیشن پر پرس چھین کر فرارہوگیا تھا، جس میں 25 ہزار روپے اور شناختی کارڈ موجود تھا۔

ریلویز پولیس رائیونڈ نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو فوری گرفتار کیا جس کے پاس سے دوران تفتیش مختلف وارداتوں میں مسافروں سے لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لوٹے ہوئےقیمتی سامان میں 2 لیپ ٹاپس، 2 موبائل، 23 ہزار رقم شامل ہے جبکہ ملزم کیخلاف ڈسٹرکٹ پولیس کے 5 تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔