لاہور ہائیکورٹ کاعمر سرفراز چیمہ کو علاج کیلئےاسپتال منتقل کرنےکاحکم

Sep 14, 2023 | 11:37 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وکلاءنے عمر سرفراز چیمہ کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمر چیمہ کو ویل چیئر پر عدالت پیش کیا جاتا ہے، وہ کمر کی تکلیف سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج عبہر گل خان نے عمر سرفراز کے علاج کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ انٹی کرپشن پنجاب نے 10 مئی 2023 کو عمر سرفراز چیمہ کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں