میجر محمد سعد نعمانی شہیدکوپاکستانی قوم کاسلام

Sep 14, 2023 | 11:24 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:میجر محمد سعد نعمانی کانگو میں پاکستان کے اقوام متحدہ دستے میں نمائندگی کے دوران آپریشن میں ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے شہید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق میجر محمد سعد نعمانی 29 مارچ 2022 کو کانگو میں پاکستان کے اقوام متحدہ دستے میں نمائندگی کے دوران آپریشن میں ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے شہید ہوئے،میجر محمد سعد نعمانی شہید نے سوگواران میں بیوہ، اور 3 بچے چھوڑے۔

میجر محمد سعد نعمانی شہید کی بیوہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ"اپنے شہداء کی عزت کریں آپ لوگوں کو صرف شہید لگتے ہیں نا وہ لیکن یہی سوچ لیا کریں کہ انہوں نے اس وطن کی خاطر جان دی ہے تو ان کا خاندان کیسے گزارا کررہا ہوگا،سی او نے میرے سسر کو کال کر کے بتایا کہ ہم آرہے ہیں، مجھے اسی وقت لگا کہ جیسے کچھ غلط ہے،میجر محمد سعد نعمانی اپنے بچوں سے بہت پیار کرتے تھے،وہ میرا بھی بہت خیال رکھتے تھے اور کہتے تھے تمہیں دنیا کا نہیں پتا اور ان کے جانے کے بعد مجھے واقع احساس ہوا کہ وہ صحیح کہتے تھے۔

میجر محمد سعد نعمانی شہید کی بیوہ نے مزید کہا کہ میں سب کو یہی بتاتی ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ کے بعد کسی نے ساتھ دیا ہے تو آرمی نے دیا ہے،میجر سعد ربانی شہید وطنِ عزیز  کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔

مزیدخبریں