محسن نقوی کی ہدایت پر LDAنےقبضہ مافیا سےکروڑوں کی اراضی واگزارکرا لی

محسن نقوی کی ہدایت پر LDAنےقبضہ مافیا سےکروڑوں کی اراضی واگزارکرا لی
کیپشن: محسن نقوی کی ہدایت پر LDAنےقبضہ مافیا سےکروڑوں کی اراضی واگزارکرا لی

ایک نیوز: نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی واگزار کرا لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے کا آپریشن جاری ہے، 24 گھنٹے میں قبضہ مافیا سے اربوں روپے مالیت کی زمین واگزارکرالی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور سی سی پی اولاہور نے ایکشن لیتے ہوئے جوہر ٹاؤن پی آئی اے روڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف علی الصبح آپریشن کیا۔

پی آئی اے روڈ پر سرکاری زمین و عام شہریوں کے پلاٹوں سے قبضہ واگزار کروا لیا گیا اور ایل ڈی اے ٹیموں نے پی آئی اے روڈ جوہرٹاؤن کے اطراف میں کارروائی کی۔

اربوں روپے مالیت کی 75 کنال سے زائد کمرشل اراضی سے قبضہ واگزار کروا لیا، ان املاک پر قبضہ مافیا نے دکانیں، نیلام گھر، و دیگر مستقل تجاوزات بنا رکھیں تھی۔