ایک نیوز: پیپلزپارٹی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سائفر کے حوالے سے ریاست کی پالیسی پر تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سینئر رہنما اور معروف قانون دان لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس کردیا ہے، جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے ممبر ہیں، لیکن وہ پارٹی کی سینیئر قیادت سے اجازت کے بغیر دوسری جماعت کا دفاع کررہے ہیں۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ نے سائفر کے حوالے سے ریاست کی پالیسی پر تنقید کی۔جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں پارٹی سے آپ کی رکنیت ختم کردی جائے گی۔