ایک نیوز:امریکا نے پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کرائے جانے پر زور دے دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کا اہم پارٹنر ہے، عوامی و حکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔
اپنی پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کرائے جائیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ حکام پرزور دیتے ہیں انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔
اپنی پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کیا جائے۔