ڈریپ نے الرجی کےعلاج کےانجکشن کوغیرمعیاری قراردیدیا

Sep 14, 2023 | 07:28 AM

ایک نیوز:ڈریپ نے الرجی کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈریپ نے پلائیول 25 ایم جی انجکشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔
الرٹ میں کہا گیا ہےکہ پلائیول انجکشن کا بیچ 847 غیر معیاری ہے، ملاوٹ شدہ پلائیول انجکشن میں غیر متعلقہ ذرات پائےگئے ہیں۔
خیال رہے کہ پلائیول 25 ایم جی انجکشن الرجی کے علاج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں