کراچی:بائیک اسپیڈبریکرسےسلپ ،ماں بیٹی جاں بحق،1زخمی

Sep 14, 2023 | 04:14 AM

ایک نیوز:کراچی میں موٹرسائیکل اسپیڈبریکرسےسلپ ہونےسےماں بیٹی جاں بحق ہوگئی اورایک شخص زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےلانڈھی میں ٹریفک حادثہ پیش آیا،حادثےمیں دوخواتین موقع پرہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق خواتین ماں بیٹی تھیں،جاں بحق خواتین کی شناخت روبیہ اورآصفہ کےنام سےہوئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کےمطابق حادثہ موٹرسائیکل کےاسپیڈبریکرپرسلپ ہونےکےباعث ہوا،موٹرسائیکل کےسلپ ہوتےہی ٹریلرکاپچھلاحصہ خواتین پرچڑھ گیا،ٹریلرڈرائیورکوحراست میں لےکرتھانےمنتقل کردیاگیاہے۔

مزیدخبریں