ایک نیوز:بالی ووڈاداکارہ اورچھوٹےنواب کی بیوی کرینہ کپورنےبیٹےتیمورعلی خان کےنام بارے ہونےوالےتنازعےپربلاخرخاموشی توڑدی۔
تفصیلات کےمطابق چھوٹےنواب سیف علی خان نے2012 میں کرینہ کپور سے دوسری شادی کی تھی اور یہ جوڑی بالی وڈ کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔
کرینہ اور سیف علی خان کے ہاں20 دسمبر2016 کو پہلےبیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام تیمور علی خان رکھا گیا اور ان کے نام پر بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے تنازع کھڑا کردیا تھا اور اب بھی اداکار جوڑی کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
تاہم اب کئی سالوں بعد کرینہ کپور نے تیمور کے نام پر ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑی ہے۔
اداکارہ نےاپنے حالیہ انٹرویو میں بتایاکہ مجھے نہیں لگتا کہ کسی ماں اور بچے کو اس صورتحال سے گزرنا پڑا ہو، مجھے اب بھی حیرانی ہوتی ہے کہ ہمیں کیوں تنقید کا نشانہ بنایاگیا؟
ان کا کہنا تھاکہ سیف کے بچپن کے دوست کا نام تیمور تھا تو انہوں نے سوچا کہ بیٹا ہوگا تو نام تیمور رکھیں گے، سیف کو اپنے دوست کا نام بہت پسند تھا اور جب ہماری شادی ہوئی تو اس وقت ہم نے طے کرلیا تھاکہ بیٹا ہوا تو نام تیمور رکھیں گے۔
کرینہ کا کہنا تھاکہ تیمور کا مطلب لوہا ہے اور یہ کسی بادشاہ یا راجہ کے نام کی وجہ سے نہیں رکھا۔
اداکارہ نے کہا کہ جب تیمور کے نام پر تنقید کی گئی تو صدمے میں چلی گئی تھی اور ہم نے خاموش رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کے دو بچے ہیں جن کے نام تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔