ایک نیوز:بالی ووڈکی کامیڈی فلم ویلکم تھری میں نہ لینےپرناناپاٹیکر نےپروڈیوسرز کوکھری کھری سنادی۔
میڈیارپورٹ کےمطابق ویلکم میں انیل کپور اور نانا پاٹیکر کے کرداروں کو شائقین نے بہت پسند کیا تھا اور فلم کے ڈائیلاگ پر میمز اب تک سوشل میڈیا پر گردش کرتے ہیں۔
جبکہ ویلکم3 کا نام ویلکم ٹو دی جنگل ہے، فلم سازوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب فلم میں اُدے بھائی (نانا پاٹیکر) اور مجنو بھائی (انیل کپور) نظر نہیں آئیں گے بلکہ ان کی جگہ پر منا بھائی ایم بی بی ایس کی جوڑی سنجے دت اور ارشد وارثی فلم کا حصہ ہیں۔
اپنی نئی فلم ویکسین وار کے ٹریلر لانچ کے موقع پر ویلکم3 سے نکالے جانے پر بات کرتے ہوئے نانا پاٹیکر نے کہا کہ 'شاید میں بہت بوڑھا ہوگیا ہوں تبھی انہوں نے مجھے ویلکم3 کیلئے کاسٹ نہیں کیا'۔
اداکار نے فلم ویلکم تھری کے پروڈیوسرز پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'شاید دا ویکسین وار کے فلم سازوں کو ایسا نہیں لگتا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں، اس لیے انہوں نے مجھے فلم کیلئے کاسٹ کرلیا'۔
فلم ویلکم ٹو دی جنگل دسمبر2024 میں ریلیز کی جائے گی، کاسٹ میں اکشے کمار، سنجے دت، ارشد وارثی، دیشا پٹنی، روینا ٹنڈن، لارا دتا اور پاریش راول شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ویلکم 2007 کی سپرہٹ فلم تھی جس میں نانا پاٹیکر، اکشے کمار اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
فلم میں کترینہ کیف بھی تھیں، اس کے علاوہ پاریش راول بھی فلم کا حصہ تھے۔
ویلکم میں انیل کپور اور نانا پاٹیکر کے کرداروں کو شائقین نے بہت پسند کیا تھا اور فلم کے ڈائیلاگ پر میمز اب تک سوشل میڈیا پر گردش کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ فلم کا دوسرا سیکوئل ’ویلکم بیک‘ 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں دونوں اداکار شامل تھے۔