ایک نیوز:بولان میں تیزرفتارکار بےقابوہوکر گہری کھائی میں جاگری،حادثےمیں ڈرائیورموقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق بولان میں قومی شاہراہ پر دوزان کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری،حادثہ بریک فیل ہونےکےباعث گاڑی بےقابوہونےکی وجہ سےپیش آیا۔
پولیس کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی پولیس اورریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےحادثےمیں جاں بحق ہونےوالےکارکےڈرائیورکی لاش کونکال کرسول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیا،جہاں ضروری کارروائی کےبعدلاش ورثاکےحوالےکردی جائیگی۔
پولیس کےمطابق حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا،حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےشخص کی شناخت سیدمحمدکےنام سےہوئی ہے،حادثےکاشکارکارمیں ڈرائیورکےعلاوہ اورکوئی بھی موجودنہ تھا۔