ایک نیوز: پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافے کے بعد جی ایس 150کی قیمت اب 3لاکھ 64ہزار روپے تک پہنچ چکی ۔
سوزوکی جی ایس 150پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکلوں میں سے ایک ہے۔ یہ سنگل سلنڈر، ایئرکولڈ، 4سٹروک، او ایچ سی انجن کی حامل بائیک ہے، جس کا بور اور سٹروک ریشو 57.0x56.8اور کمپریشن ریشو 9.2:1ہے۔ اس بائیک کے فیول ٹینک کی گنجائش 12لیٹر ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق جی ایس 150کی وہیل بیس 1ہزار 270ایم ایم ہے اور یہ 5سپیڈ کانسٹنٹ میش گیئربکس سسٹم کے ساتھ آتی ہے۔ حالیہ عرصے میں پاک سوزوکی کی طرف سے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔