ایک نیوز نیوز: امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی ان دنوں سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے جیکب آباد میں لگائی گئی عارضی خیمہ بستی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ وزیراعلیٰ پانی میں کھڑا ہو۔ اس کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن ایک انتظامیہ ہے وہ کہاں ہے؟ سرکاری مشینری کہاں ہے؟ کمشنرز سے لیکر اتنے بڑے نظام میں پاکستان میں 22 محکمے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی ڈیزاسٹر آتا ہے تو تمام محکموں کو متحرک کیا جاتا ہے۔ لیکن افسوس یہاں 22 محکموں میں سے کسی کے لوگ نظر نہیں آرہے۔ محکمہ صحت، زراعت سے لیکر ہر محکمے میں سے کوئی نہیں ہے۔
Ameer TLP conversation with media in Jacobabad .#سندھ_کےوڈیرو_آگیاسعدرضوی pic.twitter.com/XvTV3NKaOh
— AFZAAL RIZVI (@ITSAR_9) September 14, 2022
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کوئی ایک محکمہ بھی ہمیں نظر نہیں آیا۔
#TLP Head, Saad Hussain Rizvi's #PressConference.
— Ayesha Zubair (@AZ_Official92) September 14, 2022
All those Who create Narratives of Oppression and Oppression like those of the Monarchy are afraid By name of #TehreekLabbaikPakistan.
Because they Know We want to Uproot this System.@Real_SHR9263 #SHUTDOWN #FloodsInPakistan pic.twitter.com/HMPxgHh3mV
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اہل اور قوم کے دردمند افراد کو آگے لانا چاہتے ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ یہاں ہر بڑا فراڈیا، بدمعاش اور لٹیرا قوم کا سردار بنا ہوا ہے۔