ایک نیوز نیوز: ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان کے تناظر میں ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی ٹیم کا حالیہ دورہ نہایت کامیاب رہا۔ فیٹف ٹیم نے بھی ملاقاتوں میں پاکستانی کاوشوں کی تعریف کی اور نکات پر پورا اترنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعتراف کیا، ٹیم کی رپورٹ پر اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ فیٹف کا پاکستان پر حالیہ جائزہ گزشتہ تین سال کے نتائج سے کافی بہتر ہے۔ پاکستان نے گزشتہ چار سال میں مسلسل اور سخت محنت کی اور فیٹف کے معیارات پر تکنیکی کامیابی حاصل کی اور 2 جامع ایکشن پلانز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان مستقبل میں بھی اپنی کوششیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان 40 میں سے 38 سفارشات پر عملدرآمد کرچکا ہے۔ اس کامیابی سے پاکستان نکات و سفارشات کی تعمیل کرنے والے صف اول کے ممالک میں شامل ہوگیا۔