ایک نیوز نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن نے برطانیہ کے بادشاہ چالس سوم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں ملکہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے امریکی عوام کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کیلئے خراج عقیدت پیش کیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ملکہ الزبتھ کی عظمت نے امریکا برطانیہ کے خصوصی تعلقات مزید گہرے کیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔