نواب شاہ: تاحال سیلابی پانی میں پھنسے متاثرین کی پاک فوج سےمدد کی اپیل

نواب شاہ: تاحال سیلابی پانی میں پھنسے متاثرین کی پاک فوج سےمدد کی اپیل

ایک نیوز نیوز: سندھ میں ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریاں ، دوسری طرف بااثر افراد نے اپنی فصلیں بچانے کیلئے پانی کا رخ دیہاتوں کی جانب موڑ دیا ہے جس کے بعدمتعدد گاؤں پانی میں ڈوب چکے  ہیں جبکہ سیلابی پانی آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ  میں بارشوں کے بعد سندھو دریا  نے متعدد دیہاتوں کے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔نواب شاہ کے علاقے خانقاں قاضی احمد گاؤں ںعلی خان مری بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ کہیں 15 فٹ تو کہیں 10 ، 10 فٹ تک پانی اب بھی کھڑا ہے۔

بااثر افراد نے اپنی فصلوں کو بچانے کیلئے پانی کا رخ گاؤں نعلی خان مری کی جانب موڑ دیا ہے جس کے بعد پہلے سے پانی میں ڈوبے گاؤں میں مزید پانی آرہا ہے ۔ 

متاثرہ افراد اپنا سامان ہائی وے  پر رکھ کر حکومت وقت کی نااہلی اور بدانتطامی کو کوس رہے ہیں۔

ایسے میں متاثرین نے پاک فوج بالخصوص آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی ہے کہ بااثر افراد کی جانب سے کٹ لگا کر چھوڑے گئے پانی کو فی الفور روکا جائے اور ان کے گاؤں کو مکمل ڈوبنے سے بچایا جائے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-14/news-1663170342-2601.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-14/news-1663170342-9247.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-14/news-1663170342-3947.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-14/news-1663170342-9188.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-14/news-1663170342-6799.mp4