ایک نیوز ن یوز: دنیا میں سب سے زیادہ لکھ پتی افراد جن شہروں میں رہتے ہیں، وہ امریکا کے ہیں۔
بلومبرگ ٹی وی نیٹ ورک پر چلی ہینلے اینڈ پارٹنرز گروپ کی ایک رپورٹ کے مطابق لکھ پتی افراد کی رہائش کے حوالے سے سرفہرست 10 شہروں میں سے 5 امریکا میں ہیں۔
نیویارک شہر میں دنیا میں سب سے زیادہ لکھ پتی افراد رہائش پذیر ہیں۔ اس فہرست میں ٹوکیو دوسرے، سان فرانسسکو تیسرے، لندن چوتھے، سنگاپور 5 ویں، لاس اینجلس اورمیلیبو مشترکہ طور پر چھٹے، شکاگو 7 ویں، ہیوسٹن 8 ویں، بیجنگ 9 ویں اور شنگھائی 10 ویں نمبر پر رہے۔
رپورٹ کے مطابق 2022 کی پہلی ششماہی میں نیویارک میں 12 فی صد لکھ پتی افراد کی تعداد کم ہوئی، جبکہ سان فرانسسکو میں 4 فی صد اضافہ ہوا۔ لندن میں 9 فی صد لکھ پتیوں کی کمی ہوئی۔بیجنگ اور شنگھائی میں بھی لکھ پتی افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سال ریاض، شارجہ اورابوذہبی اور دبئی وہ شہر ہیں جہاں لکھ پتی افراد کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔