ایک نیوز نیوز: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد بننے والے بادشاہ چارلس سوم توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔ لوگ کھوج میں ہیں کہ بادشاہ چارلس اپنا وقت کیسے گذارتے ہیں، اور انہیں کیا پسند ہے اور کیا نہیں۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق بادشاہ چارلس سوم جب ملک میں یا ملک سے باہر جہاں کہیں بھی جاتے ہیں، اپنی ٹوائلٹ سیٹ کور اور ٹشوپیپرز ساتھ رکھتے ہیں۔
شاہی خاندان کی خدمت پر مامور ایک ملازم پال بُرل کے مطابق بادشاہ چارلس سوم کے پاجامے اور ان کے جوتے کی لیسز ہر روز صبح استری کئے جاتے ہیں۔
پال بُرل نے کہا کہ انہیں باتھ ٹب میں نیم گرم پانی چاہئے ہوتا ہے اور ان کا باتھ ٹب آدھا بھرا ہوا ہونا چاہئے۔
بادشاہ چارلس کے صبح کے وقت دانت برش کرتے وقت ایک انچ ٹوتھ پیسٹ برش پر لگا ہوا ہونا چاہئے۔
سابق شاہی باورچی گراہم نیوباونڈ نے کہا بادشاہ چارلس صحت مند غذا کھاتے ہیں۔ سابق باورچی نے کہا کہ بادشاہ ناشتے میں گھر کی بنی ہوئی ڈبل روٹی، تازہ پھل اور تازہ پھلوں کا رس لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بادشاہ جب کسی غیر ملکی دورے پر جاتے ہیں تو ان کا ناشتہ محل سے ان کے ساتھ جاتا ہے جس میں چھ مختلف اقسام کے شہد، خشک میوا جات اور مخصوص کارن فلکس موجود رہتے ہیں۔