ایک نیوز نیوز: امریکا میں افراط زر کی وجہ سے مارکیٹس کریش ہونے کے باعث دنیا کے امیرترین افراد صرف ایک دن میں 93 ارب ڈالرز سے محروم ہو گئے۔ 13 ستمبر 2022 کو ہونے والا یہ نقصان تاریخ میں نواں بڑا نقصان تھا۔
بلومبرگ بلینئیر انڈیکس کے مطابق ایمازون کے بانی جیف بیزوز کو 9.8 ارب ڈالرز کا دھچکا لگا، اور ایلن مسک کو 8.4 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ مارک زکربرگ، لیری پیج سرگی برن اور سٹیوبالمر کی دولت میں مجموعی طور پر 4 ارب ڈالرزکی کمی واقع ہوئی، جبکہ وارن بافیٹ اور بل گیٹس کو بالترتیب 3.4 ارب ڈالرز اور 2.8 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔
بلومبرگ کی جولائی کی رپورٹ کے مطابق 2022 کی پہلی ششماہی میں جیف بیزوز کو 63 ارب ڈالرز اور ایلن مسک کو 62 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ دنیا کے 500 امیرترین افراد کے 14 ہزار ارب ڈالرز ڈوب گئے۔
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی لسٹ میں شامل ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن انڈیکس کے مطابق امبانی کی دولت میں 1.23 ارب ڈالزر اور اڈانی کی دولت میں 1.58 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔