مسقط کے ہوائی اڈے پر ائیر انڈیا کے طیارے کو آگ لگ گئی ، مسافر محفوظ

Sep 14, 2022 | 15:26 PM

  ایک نیوز نیوز: مسقط ائیر پورٹ پر بھارت کی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کے بوئنگ 737 طیارے کو ٹیک آف کرتے ہوئے آگ لگ گئی۔۔  145 مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق مسقط سے بھارتی شہر کوچین جانےوالے ائیر انڈیا کی فلائٹ نمبر وی ٹی اے ایکس ژی بوئنگ طیارے  737کے دوسرے انجن سے ائیر پورٹ پر ٹیکسی کرتے ہوئے دھواں اور آگ کے شعلے نکلنے شروع ہوگئے جس پر ائیرٹریفک کنٹرول نے طیارے کو فوری ٹیک آف سے روک دیا۔

 طیارے سے عملے سمیت 145 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا  چار بچوں سمیت سب مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے جنہیں ہوٹل میں منتقل کردیا گیااب ان مسافروں کو متبادل فلائٹ پر بھیجا جائے گا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-14/news-1663151013-6416.mp4

مزیدخبریں