ایک نیوز نیوز: امریکی اسٹاک ایکسچینج میں 2 سال کی سب سے بڑی گراوٹ ہوئی ہے جس سے ایشیائی مارکیٹیں بھی متاثرہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اسٹاک ایکسچینج میں 3 بڑے انڈیکس میں سال 2020 کے بعد کی ایک ہی دن میں سب سے بڑی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے فوری بعد کنزیومر پرائس انڈیکس کے اعدادوشمار کے مطابق مہنگائی کی سطح 6.3 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 5.9 فیصد تھی۔ امریکہ میں ڈاو جونس انڈسٹریل ایوریڈ 1276 پوائنٹ یعنی 3.94 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 31104.97 پر بند ہوا ہے۔ ایس اینڈ پی 500 میں 177.72 یعنی 4.32 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے ساتھ 3932.69 پر کاروبار بند ہوا اور نسداق کمپوزٹ میں 632.84 یعنی 5.16 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 11633.57 پر ٹریڈ ہوئی۔
امریکی اسٹاک ایکسچینج کے گرنے کا اثر سی جی ایکس نفٹی سمیت سبھی ایشیائی بازاروں پر دیکھا جارہا ہے اور یہ بڑی گراوٹ کے ساتھ لال نشان میں کاروبار کررہے ہیں۔ آج صبح سی جی ایکس نفٹی تقریبا 258 نمبرس یا 1.58 فیصدی کی کمی کے ساتھ 17807 کے لیول پر آگیا ہے ۔
دوسری جانب سنگاپور کا اسٹریٹ ٹائمس 1.25 فیصد، جاپان کا نککئی2.09 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.18 فیصد، کوریا کا کوسپی 1.70 فیصد اور تائیوان کی اسٹاک ایکسچینج 2 فیصدی ٹوٹ کر کاروبار کررہے ہیں۔