ایک نیوز نیوز: حیدرآباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس محکمہ انسداد دہشت گردی راجا طارق محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دونوں دہشتگردوں کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا ہے۔
راجا طارق محمود نے مزید کہا کہ ملزمان رابطے کے لئے سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ اور انسٹاگرام استعمال کرتے تھے۔ دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم قوم پرست تنظیم جسقم کے عسکری ونگ سندھ لبریشن آرمی سے ہے۔ ملزم کی شناخت شاہد قبولیو اور سنگھار برفت کے نام سے ہوئی ہے اور ملزمان ڈی سی آفس جامشورو کے باہر بم نصب کرنے میں ملوث ہیں۔
راجا طارق محمود کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے قافلے کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔