اگلا چیف سیکرٹری پنجاب کون؟ تین نام سامنےآگئے

Sep 14, 2022 | 14:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وفاق نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی جانب سے 6اگست کو لکھے گئے خط کو زیر غور لانے کی درخواست پر نئے چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے نئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری نے وفاق کو لکھے گئے خط میں مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی۔بتایا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری کامران علی افضل صوبے میں سیاسی بنیادوں پر ہونے والے تبادلوں پر اعتراض کیا تھا اور انہوں نے حالیہ ایک میٹنگ میں پنجاب سے وفاق میں جانے کا اشارہ بھی دیا ہے۔

کامران علی افضل نے کہا کہ وفاق کو 6 اگست لکھے گئے خط کو فوری زیر غور لانے کی درخواست کی ہے اور امید ہے جلد جواب آجائے گا،پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری کیلئے3 نام وفاق کو بھجوائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کو سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کے علاوہ پنجاب کے 2ے3 اضلاع کیلئے خصوصی فنڈز کے اجراء پر بھی تحفظات ہیں۔

مزیدخبریں