پولیس ہراسگی کیخلاف مراد سعیدعدالت پہنچ گئے

Sep 14, 2022 | 14:17 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیاہے۔ 

مراد سعید نے موقف اپنایا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے پٹشنر اور ان کی جماعت کے لیڈرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا حکومت مجھے اور دیگر لیڈرز کو سبق سکھانا چاہتی ہے۔ علم میں آیا ہے کہ میرے خلاف جھوٹے کیسز درج کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ حکومت نے پہلے ہی پی ٹی آئی لیڈرز کو ہراساں کرنا شروع کردیا سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپا مارا گیا ہے۔ پولیس چھاپے مار کر ہراساں کر رہی ہے۔  

مراد سعید نے استدعا کی ہے کہ پٹشنر اور پی ٹی آئی کے دیگر لیڈرز کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ مراد سعید کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ 

مراد سعید نے مزید کہا کہ پٹشنر کے خلاف درج مقدمات کی وجوہات کا بھی بتانے کا حکم دیا جائے۔ 

درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، وزیر داخلہ ، چاروں صوبوں کے آئی جیز اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں