ایک نیوز نیوز: قومی ٹیسٹ کرکٹر سرفراز احمد کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا نام بھی نصاب میں شامل کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو کو نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ بابراعظم اپنی کور ڈرائیو کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ کئی نامور کرکٹرز بھی انکی بیٹنگ کے مداح ہیں، بابر اعظم کی ٹکنیک کی وجہ سے ان کا شمار بہترین 4 بلے باز کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ جس میں آسٹریلوی بلے باز اسٹیو استمھ، بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی، انگلینڈ کے جوئی روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن شامل ہیں۔
انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین، سری لنکن کرکٹر مہیلا جے وردنے اور آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے بھی بابراعظم کی کور ڈرائیو کی تعریف آئی سی سی ایونٹس کے دوران کمنٹری میں کی ہے۔
واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کی سوانح حیات بھی چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کی گئی تھی۔
Babar Azam's cover drive related question in 9th grade physics syllabus (federal board) (via Reddit) pic.twitter.com/I2Tc9HldsG
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) September 13, 2022