مدارس کے سروے پر اعتراض نہیں فرقہ پرست ذہنیت پر ہے، مولانا ارشد مدنی

arshad madni maulana jui hind
کیپشن: arshad madni maulana jui hind
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: اتر پردیش حکومت کا مدارس کا سروے کرانے کے فیصلے پر جمعیت علماء ہند  برہم ۔۔۔۔۔ مدارس کے سروے پر اعتراض نہیں فرقہ پرست ذہنیت پر ہے، مولانا ارشد مدنی 

 جمعیت علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ سالوں میں جس طرح سے فرقہ پرست طاقتوں نے پورے ملک میں نفرت کا ماحول بنایا ہے اور اس سلسلے میں حکومت کے ذریعہ جو کردار نبھایا جا رہا ہے، مسلمان یہ ماننے کو مجبور ہیں کہ ہر پالیسی ان کے وجود کو تباہ کرنے کے لیے آگے آ رہی ہے۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مدارس کو فرقہ پرست طاقتیں نشانہ بنا رہی ہیں اور ان کی منشا کو سمجھنا ہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے ہمیشہ آئین میں دیے گئے حقوق کی بنیاد پر مذہبی اداروں کو چلنے دینے کی کوشش کی ہے، لیکن فرقہ پرست انھیں تباہ کرنے کی سازش میں شامل ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند کے سربراہ مولانا ارشد مدنی نے یہ بھی کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ بے بنیاد الزامات لگا کر مدارس منہدم کیے جانے کو درست ٹھہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ قیامت تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکتے۔ انھوں نے آسام میں حکومت کے ذریعہ مدارس کے انہدام کو ملک کے آئین اور جمہوریت کے خلاف اٹھایا گیا قدم قرار دیا۔