پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا

Sep 14, 2022 | 12:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان نے اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان کا مقابلہ فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہوا تھا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کت مطابق یونٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے پاکستان نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ 

پاکستان کی جانب سے ایس ایم کاظمی اور محمد اسلم نے نصف سنچری اسکور کی۔ اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں