چین سے پاکستان آنے والے طلبا اور تاجرمہنگی ٹکٹیں خریدنے پر مجبور

چین سے پاکستان آنے والے طلبا اور تاجرمہنگی ٹکٹیں خریدنے پر مجبور
کیپشن: چین سے پاکستان آنے والے طلبا اور تاجرمہنگی ٹکٹیں خریدنے پر مجبور

ایک نیوز نیوز: چین میں کورونا پابندیوں کے باعث ائیر لائنز نے یکطرفہ کرائے بڑھا دیے ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق چین کے لیے چارٹرڈ پروازوں کے باعث ائیرلائنز نےکرایوں میں اضافہ کیا ہے، قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کی جانب سے کرایوں میں اضافے سے چین جانے والے پاکستانی طلبہ مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

 طلبہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے چین کا یکطرفہ کرایہ 5 لاکھ روپے تک وصول کر رہی ہے، ٹکٹ مہنگا ملنےکے باعث چین جانے والے طلبہ رک گئے ہیں جس سے ان کا تعلیمی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

طلبہ نے حکومت سے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےچین جانےوالی چارٹرڈ پروازیں خالی واپس آتی ہیں،کورونا سے پہلے طلبہ کو کرائے میں 15 فیصد رعایت بھی دی جاتی رہی ہے، آپریشنل اخراجات پورے کرنےکے لیےکرائے بڑھانا مجبوری ہے۔