پولیس اسٹیشن پر بم حملہ، 4 اہلکار سمیت 7 افراد زخمی

Sep 14, 2022 | 11:12 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: کوہاٹ کے پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس میں 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملہ تھانا بلی ٹنگ پر کیا گیا ہے۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن اس میں 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ تھانے پربم حملے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ضلع خیبر کے علاقے گودر میں ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ  ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا تھا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

مزیدخبریں