ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کٹ کی رونمائی کا سلسلہ جاری

Sep 14, 2022 | 10:39 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں نے کٹس کی رونمائی کا آغاز کر دیاہے۔ دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم آسٹریلیا نے کٹ کی رونمائی کر سی ہے جبکہ انگلینڈ ٹیم کی جانب سے بھی آفیشل کٹ کی رونمائی کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے اپنے روایتی قدیمی ڈیزائن کوواضح کیا ہے۔آسٹیریلوی کھلاڑی مچل اسٹرک نے کٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی قدیمی ڈیزائن کی کٹ پر فخر ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا عالمی ایونٹ میں اس ڈیزائن کی کٹ پہنیں گی۔ 

واضح رہے کہ دیگر ٹیموں کی جانب سے ابھی کٹ کی رونمائی نہیں کی گئی ہے۔ پاکستان، بھارت، آئر لینڈ، سری لنکا،بنگلہ دیش اور دیگر ٹیموں کی جانب سے کٹ کی رونمائی جلد کی جائے گی۔

مزیدخبریں