ستمبر، اکتوبر اہم مہینے ہیں,سب لوگ عمران خان کےپیچھےپڑگئے:شیخ رشید

Sep 14, 2022 | 10:11 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ستمبر، اکتوبر اہم مہینے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاہے۔کہ 70 وزراء، 240 کا ڈالر، 4 ہزار من آٹا غریب کی مزید بربادی ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجلی کا بل، بچوں کی فیس اور مکان کے کرائے کے بعد چولہا نہیں جلتا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہو سکتا، سب عمران خان کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایشیائی کانفرنس میں وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ شریک نہیں ہوئے۔

مزیدخبریں