اداکارہ شگفتہ اعجاز کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ شگفتہ اعجاز کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
کیپشن: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ شگفتہ اعجاز کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

ایک نیوز نیوز: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک اور مزاحیہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی دلچسپ ویڈیوسماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر گردش کر رہی ہے جس میں ان سے بم پھٹنے کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ یہ جو بم پھٹا کیا ایک دم سے پھٹ گیا۔

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجازنے مزاحیہ انداز میں اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں ایک دم سے پھٹا، بلکہ بم پہلے ہمارے بازو میں آئے، پھر مجھے دیکھ کر تھوڑا شرمائے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-14/news-1663130738-5760.mp4

 انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ پھر لڑھکتے لڑھکتے میرے نزدیک آئےاور بولے میں بم ہوں، آپ برا نہ مانے تو پھٹ لوں۔

شگفتہ اعجاز نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ 'میں نے کہا جب آ گئے ہو توپھٹ لو'۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اس طرح کی دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیوز اکثر سماجی رابطے کی سائٹس پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جس کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔