برطانیہ کے شہر ورکنگٹن کے علاقے کومبریا میں واقع مدیحہ ٹیک اوے کے مالک کائل بارلو نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایک گھنٹے میں کوئی بھی یہ برگرختم نہیں کرسکتا کیونکہ یہ خود 56 برگروں کے برابر ہے جس میں 24 پاؤنڈ گوشت اور پنیر کی بڑی مقدار شامل کی گئی ہے۔ لیکن دھیان سے کہ اس میں خنزیر کا گوشت بھی موجود ہے۔ یعنی پنیر کے 20 ٹکڑے اور خنزیر کے گوشت کے بھی 20 ٹکڑے لگائے گئے ہیں۔
کائل کے مطابق اس برگر میں 2000 کیلوریز کے بقدر پنیر بھرا گیا ہے اور صرف اسے ختم کرنا ہی ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ لیکن انہوں نے بتایا ہے کہ بہت سے افراد کی جانب سے اس برگر کو ایک گھنٹے میں چٹ کرجانے کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔