موٹروے زیادتی کیس: رابی پیر زادہ دورانِ سفر اسلحہ ساتھ لیکر چلنے لگیں

موٹروے زیادتی کیس: رابی پیر زادہ دورانِ سفر اسلحہ ساتھ لیکر چلنے لگیں
لاہور: (ایک نیوز نیوز) لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد سابق اداکارہ رابی پیر زادہ دورانِ سفر اپنے ساتھ اسلحہ لے کر چلنے لگی ہیں۔ جس کی تصویر انہوں نے ٹوئٹر اکائونٹ پر شئیر کی، تصویر میں واضع دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں اپنی گاڑی میں اسلحہ رکھا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رابی پیرزادہ نے لکھا کہ آج لاہور سے گوجرانولہ اکیلی اپنی امی سے ملنے موٹروے کے ذریعے جارہی ہوں، کاش کے ایسے انسانوں کو میں خود مار سکوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے زیادہ کون جانتا ہے کہ اس خاتون کو کسی اور کی غلطی کی سزا ساری زندگی ملے گی جب کہ ہم ہر اس شخص پر طنز کرکے گناہ کماتے ہیں جو مظلوم ہو۔