شہباز شریف کی سی سی پی او لاہور پر کڑی تنقید

شہباز شریف کی سی سی پی او لاہور پر کڑی تنقید
ایک نیوز نیوز: صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محافظ مجرم پکڑنے کے بجائے اعتراضات اٹھا رہا ہے، خاتون رات کو باہر کیوں نکلی؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں وکلاء کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک، رانا ثناءاللہ، مریم اورنگزیب، نصیر بھٹہ، رانا ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب میں خواجہ محمود احمد، چودھری محمود بشیر ورک، میاں احسن جاوید، میاں شریف ظفر جوئیہ، محمد اقبال مہر، سلطان عالم انصاری، غلام فرید، سید ضیا الحسن زیدی، بی بی وڈیری، بیرسٹر عثمان ابراہیم اور دیگر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور میڈلز دیئے گئے۔

ان موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کی قیادت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا مفت ادویات فراہم کیں جبکہ موجودہ حکومت نے سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا، عمران خان ہتک عزت کیس کا سامنا تک نہیں کر رہے،

انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں عہدوں پر کیسے تقرریاں ہورہی ہیں سب جانتے ہیں، قومیں یوٹرن لینے، جھوٹے نعروں اور چور ڈاکو کہنے سے نہیں بنتیں، ن لیگ نے عوام کے لیے ہمیشہ مثبت کام کیا، وقت نے ثابت کیا کہ جو گر جتے ہیں وہ برستے نہیں۔