عمرگل نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

عمرگل نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی
(ایک نیوز نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آل ٹائم ٹی ٹونٹی باؤلرز کی رینکنگ جاری کردی۔ ٹاپ ٹین رینکنگ میں شاہد آفریدی، شاداب خان، عماد وسیم سمیت 5 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل، سابق فاسٹ باؤلر عمر گل 60 میچوں میں 85 وکٹیں لے کر857ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری 855 پوائنٹس کیساتھ دوسری، سابق کیوی سپنر ڈینیئل ویٹوری 850 ریٹنگ پوائنٹس لے کر تیسرے، ویسٹ انڈین آف سپنر سنیل نارائن817 پوائنٹس کی بدولت چوتھے، افغان لیگ سپنر راشد خان 816 ریٹنگ کیساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 814پوائنٹس لے کر چھٹی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔

ان کے علاوہ جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر ساتویں نمبر پر،سابق قومی آف سپنر سعید اجمل 788 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں،آل راؤنڈر عماد وسیم 780ریٹنگ پوائنٹس کی بدولت نویں جبکہ لیگ سپنر شاداب خان کو 769پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔