تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں موٹروے پر خاتون کیساتھ زیادتی کے واقعہ پر سی سی پی او کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ سی سی پی او لاہور کو غیر ذمہ دارانہ بیان پر ہٹایا نہ جانا ہر خاتون کی توہین ہے، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جرم ہر معاشرے میں ہوتا ہے لیکن موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں مظلوم خاتون کی مدد کی بجائے انہی کا مذاق اڑایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، انہیں کرونا وائرس ہو گیا، تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے اب اپنی غلطی تسلیم کررہے ہیں، عمران خان اوران کے وزیر قومی اداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں، عمران نیازی کا کام سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں۔