تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ بھٹہ چوک میں گھر میں گھس کر چار افراد کی اندھا دھند فائرنگ جس کے نتیجے میں۔عبدالحمید نامی شخص اور اسکی بیوی نائلہ بی بی اور بیٹی زہرا بتول بھی جانبحق ہو گئی جبکہ تین بچے شدید زخمی ھوگئے ذخمی بچوں میں دو بچے اور ایک بچی شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 نے قتل ھونے والے میاں بیوی اور ان کی بیٹی کی نعشیں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا ھے ۔جبکہ زخمی ھونے والے بچوں کو جنرل ہسپتال لاھور منتقل کر دیا گیا ھے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ھے کہ فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواھد اکٹھے کررھی ہیں جلد قاتل پولیس کی گرفت میں ھونگے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا قصور کےعلاقے میں 3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، آر پی اوشیخوپورہ سےرپورٹ طلب ، مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پرانصاف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔