پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان
کیپشن: PTI's announcement to postpone the protest in D Chowk

 ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل  ڈی چوک  میں ہونیوالا احتجاج  ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔   

ذرائع کے مطابق   احتجاج مؤخر کرنےکا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اکثریت  نےکہا کہ احتجاج کی کال واپس لی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ   احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت احتجاج مؤخر کرنے سے متعلق کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گی۔

 خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا، تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے  کیلئے تحریک انصاف کی شرط مان لی ہے، حکومت بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے  کیلئے تیار ہے اور ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز  ہسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے،ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کو بھی ملنے کی اجازت دے دی ہے، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کل صبح اڈیالہ جیل میں ان کا طبی معائنہ کریں گے۔