26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد ہونے پر بلاول بھٹو کا بیان

Oct 14, 2024 | 23:02 PM

ایک نیوز:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم  کیخلاف   درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ درخواستگزاروں  کیلئے ایسا جھٹکا ہے جس کا شاید پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق   پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری   کا اپنے ٹویٹر پیغام   میں  کہا چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا ہے، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ان بے چارے درخواست گزاروں کے لیے ایک ایسا جھٹکا ہے، جس کا شاید میں نے پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ درخواست گزار جو خود کو وکیل ظاہر کر رہے تھے، بری طرح ناکام ہوئے ہیں،سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار یہ بیان کرنے میں ناکام رہے کہ کون سا آرٹیکل حکومت کو ان کا مطالبہ پورا کرنے کا پابند کرتا ہے ۔ 

انہوں نے کہا آئین کے آرٹیکل 70 سے 77 تک کے مطابق قانون سازی کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ان نام نہاد وکلاء کے لیے شرم کی بات ہے، جنہوں نے ایک ہی نوعیت کی درخواستیں مختلف عدالتوں میں دائر کی ہیں،یہ وکلاء اس قدر مقدس گائے کے نظریے کے عادی ہو چکے ہیں کہ وہ واقعی سمجھتے ہیں کہ ہمارا آئین اور قانون پارلیمنٹ کو قانون سازی سے پہلے روکنے کی اجازت دیتا ہے ،کسی کو بھی ان نام نہاد وکلاء کی عدالتی اصلاحات پر دی گئی رائے پر دھیان  نہیں دینا چاہیے۔   

مزیدخبریں