چینی وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات 

Oct 14, 2024 | 22:38 PM

  ایک نیوز:شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ  نے پاکستانی عسکری حکام سے اہم ملاقات  کی ہے۔  

تفصیلات کےمطابق   چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کے ساتھ اہم ملاقات  کی، ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ، دونوں  ممالک کے  درمیان دفاع اور دہشتگردی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے ۔  

چین کے وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور اس جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔  

مزیدخبریں