پاکستان کی ترقی  کیلئے  چین اپنا کرداراداکرتا رہے گا، چینی وزیراعظم  

Oct 14, 2024 | 19:32 PM

ایک نیوز: چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی  کیلئے   چین اپنا کرداراداکرتا رہے گا۔

تفصیلات کےمطابق  اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ بھی شریک ہوئے۔

دونوں ممالک میں اسمارٹ کلاس رومز، سی پیک ورکنگ گروپ سےمتعلق مفاہمتی یادداشت، دونوں ممالک میں انسانی وسائل کی ترقی، آبی وسائل کے شعبے، اطلاعات، مواصلات کے شعبوں میں تعاون، پاکستان، چین کےدرمیان غذائی تحفظ، مشترکہ لیبارٹریوں کے قیام کی مفاہمتی یادداشت پر مبنی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ملکوں کے وزرائےاعظم نے نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کیا،اس موقع پر چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا کہ گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی  کیلئے   چین اپنا کردارادا کرتا رہےگا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے۔

لی چیانگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تذوایراتی شراکت داری مضبوط ہورہی ہے، مشترکہ مستقبل، ترقیاتی اہداف  کیلئے  ہمارا عزم متزلزل ہے۔

بعدازاں شہباز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک اور چین نے متعدد شعبوں میں یاد داشتوں کا تبادلہ کیا، پاکستان کی ترقی  کیلئے   چین کے پختہ عزم کے متعرف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے دونوں ملکوں کے درمیان نئے باب کا اضافہ ہے،    

گوادرایئرپورٹ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا مظہرہے، معاشی ترقی ایجنڈے کو آگے بڑھانےمیں چین نے اہم کرداراداکیا۔   

مزیدخبریں